شادی سے واپسی پر فیملی کیساتھ ڈکیتی ، مزاحمت پر 3افراد زخمی
سی پی او کا نوٹس ،رپورٹ طلب ،سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل ، ملزمان کو جلد گرفتار کر لینگے ،
راولپنڈی (خبر نگار ،نیوز ایجنسیاں )راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی حدود میں شادی سے واپس گھر جانے والی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی،مزاحمت پر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ فیملی شادی سے گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ گھر کے دروازے پر 2مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے حملہ کرکے زیور اور پیسے چھیننے کی کوشش کی، جس دوران ڈاکوں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 3 افراد کو شدید زخمی کردیا۔زخمیوں 55سال کا مشتاق اسکی اہلیہ صغری اور پڑوسی مہتاب عمر شامل موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے بتایا کہ واقعے کے مقام کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے ، ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر سی پی او نے واقعہ پر نوٹس لے لیا، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔