قتل کیس کے 2مجرموں کو سزائے موت ،دو کو قید ،جرمانے

قتل کیس کے 2مجرموں کو سزائے موت ،دو کو قید ،جرمانے

سزائے موت کے مجرم حذیفہ کو 4لاکھ ،مجرم گل میر کو 5لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

راولپنڈی( خبر نگار) معزز عدالت نے مجرم یوسف کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 2لاکھ روپے ہرجانے ، اقدام قتل کے جرم میں 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، ضرر کے جرم میں 14لاکھ 74ہزار 300روپے ارش اور 1لاکھ 10ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی، مجرم گل میر کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، مجرم حذیفہ کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 4لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو ثبوت جرم مٹانے پر 7سال قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں