گورنر کے پی سے ممبر اسمبلی نور عالم کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر کے پی سے ممبر اسمبلی نور عالم کی  ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

 صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور گڈ گورننس کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔ادھر پاکستانی امریکن تنظیم سٹینڈ ود پاکستان کے سیکرٹری اور امریکہ میں شعبہ صحت سے وابستہ معروف پاکستانی پروفیشنل سہیل پیرزادہ نے گورنر سے ملاقات کی، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں