ڈسکہ :گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، ایل پی جی بھی مہنگی

 ڈسکہ :گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، ایل پی جی بھی مہنگی

دستیابی کے دوران بھی پر یشر انتہائی کم ، خواتین کوکھانا بنانے میں مشکلات

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، دن اور رات کے مختلف اوقات میں صرف چھ سے سات گھنٹے ہی گیس دستیاب ہوتی ہے جبکہ دستیابی کے دوران بھی گیس کا پریشر انتہائی کم رہتا ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور سحر و افطار سمیت روزمرہ امور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی آڑ میں ایل پی جی ڈیلرز نے بھی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا جس کے باعث ایل پی جی 490 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 4800 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ سرکاری سطح پر ایل پی جی کی قیمت تقریباً 220 سے 226 روپے فی کلو کے قریب ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں اس سے زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں