موترہ:بھٹہ مالکان کی جانب سے اینٹوں کے من مانے نرخ
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور گرد و نواح میں کئی ماہ سے اینٹوں کے سرکاری نرخ نظرانداز، بھٹہ مالکان نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کردئیے، مہنگائی کے پیش نظر تعمیراتی کام التوا کا شکار ہوگئے۔
علاقہ بھرمیں اینٹیں بنانے والے بھٹہ مالکان نے علاقہ مکینوں دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شرو ع کررکھاہے ، سرکاری نرخوں پر انتظامیہ عملدرآمد کر انے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، علاقہ مکینوں نے مہنگائی کے باعث تعمیراتی کام روک رکھے ہیں جس سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ، سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔