ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں بمہر : گرفتاریاں بھی ہونگی

ٹیکس نادہندگان کی جائیدادیں بمہر : گرفتاریاں بھی ہونگی

ضلع گوجرانوالہ میں 1000سے زائد کمرشل عمارتوں کے ذمے 40کروڑروپے سے زائد ٹیکس،3دن میں ٹیکس جمع نہ کر انے پر مقدمات بھی درج کئے جائیں گے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادیں سیل کرنے کا عمل شروع،3دن کے اندر ٹیکس جمع نہ کر انے والوں کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے، ضلع بھر میں 1200 سے زائد جائیدادوں کے مالکان کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں نادہندگان کیخلاف کارروائی تیز کرنے اور ٹیکس ریکوری کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔ گو جرانوالہ ضلع میں ایک ہزار سے زائد کمرشل عمارتیں ہیں جن کے ذمہ محکمہ ایکسائز کا تقریباً 40 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس ہے ۔ ایکسائز حکام کی جانب سے کمرشل عمارتوں کے مالکان کو متعدد بار ٹیکس جمع کر انے کیلئے نو ٹسز بھجوائے گئے لیکن ان میں سے کچھ نے تو ٹیکس جمع کرادیا لیکن بیشتر کی جانب سے جمع نہیں کرایا گیا ۔ تمام انسپکٹرز جائیداد سیل کر کے تصاویر بھی شیئر کریں گے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ نادہندگان کی جائیداووں کو سیل کیا جارہا ہے ،پھر بھی ٹیکس جمع نہیں ہوا تو گرفتارکیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں