گجرات ویمن چیمبر کے زیر اہتمام پہلی صنعتی نمائش کا کل افتتاح
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی نے گجرات ویمن چیمبر کے زیر اہتمام پہلی صنعتی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ کیا۔
جہاں پر صدر گجرات ویمن چیمبر صائمہ سرفراز،نائب صدر عروج نواز نے انتظامات کے بارے میں بتایا۔ نائب صدر عروج نواز نے بتایا کہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین 3 اپریل کو صنعتی نمائش کا افتتاح کریں گے اور وفاقی وزیر سالک حسین 5 اپریل کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں صرف فیملیز کا داخلہ ہو گا اور پارکنگ کیلئے چوک نواب صاحب کوٹھی میں انتظامات کئے گئے ہیں۔