سماجی تنظیم کے زیراہتمام 15بچیوں کے نکاح ،رخصتی کی تقریب

سماجی تنظیم کے زیراہتمام 15بچیوں کے نکاح ،رخصتی کی تقریب

مجبور نادار لوگوں کو خوشیوں کے لمحات فراہم کرنا بھی عبادت ہے :میر فاروق

 وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معاشرے کے مجبور نادار لوگوں کوخوشیوں کے لمحات فراہم کرنا بھی عبادت ہے ،حالات کی ستم ظریفیوں اور معاشی تنگ دستیوں کی وجہ سے کئی خاندانوں کی بچیوں کے نکاح رخصتی نہ ہونے سے بچیاں والدین کے گھر بیٹھی رہتی ہیں ایسے خاندانوں کے لئے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا اجتماعی شادی پروگرام وزیرآباد ہی نہیں بلکہ گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کے لئے مسرتوں شادمانیوں کا باعث ہے ۔ان خیالات کا اظہار اٹلی کی معروف سماجی کاروباری شخصیت میر فاروق نے ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر انتظام 15بچیوں کے نکاح اور رخصتی کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداروں،کارکنان کو تہنیتی سوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر میر آصف محمود،میر فاروق،ملک طالب حسین،صوفی محمد اقبال آرائیں،افتخار صدیقی،میاں ارشاد، آغا قاسم،الطاف ہاشمی،ڈاکٹر رضاسلطان،صوفی اشرف نثار،صائمہ شہزادی،مرزا تقی ،عاطف بزمی، اسلم جتالہ،عمران بابر ملک،مہر شریف، آصف جہانگیر وڑائچ،روشد گوندل،حاجی تبارک علی، رؤف احمد،راشد مغل کو بہترین کارکردگی پر یاد گاری شیلڈز دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں