پاکستان خطے میں امن کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہا :طاہر اشرفی

 پاکستان خطے میں امن کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہا :طاہر اشرفی

ایران و امریکہ پاکستان کی ثالثی کو قبول کرنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں:خطاب

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی عرب ملک نے ایران پر حملہ نہیں کیا، جبکہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے ، پاکستان کی مضبوط قیادت کے باعث آج عالمی سطح پر اس کا مؤقف سنا جا رہا ہے اور ایران و امریکہ بھی پاکستان کی ثالثی کو قبول کرنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ جمخانہ میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان داخلی طور پر مستحکم ہوگا تو نہ صرف اپنے مسائل حل کر سکے گا بلکہ ہمسایہ ممالک کے لیے بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ و داخلی پالیسی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر ترتیب دینی چاہیے ۔ کانفرنس سے اشتیاق کاظمی، یوسف کھوکھر، مولانا اکبر نقشبندی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عثمان بٹ، مولانا امیر معاویہ وٹو، مولانا شہباز رسول و دیگر علما نے بھی خطاب کیا اور خطے میں امن، قومی اتحاد اور پاکستان کے مثبت کردار پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں