وزیرآباد کے علاقے سے لاپتہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا

وزیرآباد کے علاقے سے لاپتہ  بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد کے نواحی علاقے سے لاپتہ ہونے والی 13 سالہ بچی کو لاہور پولیس نے بازیاب کروا لیا،

بچی ورثا کے حوالے کر دی گئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کو اس کے سگے خالو نے اغوا کیا تھا۔ تھانہ احمد نگر کے علاقہ قصبہ ورپال چٹھہ، محلہ سمندر شاہ کے رہائشی رضوان کی بیٹی مناہل رضوان چار روز قبل اچانک لاپتہ ہو گئی تھی، پولیس کو اطلاع پرپولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مختلف مقامات پر تلاش کا عمل جاری رکھا گیا۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ بچی کو اس کے خالو نے اغوا کر کے کراچی منتقل کر دیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر واقعہ منظر عام پر آنے اور پولیس کی جانب سے کارروائی تیز کرنے پر ملزم نے بچی کو پرواز کے ذریعے لاہور بھیج دیا۔لاہور کے ائیرپورٹ چوکی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو ائیرپورٹ کی پارکنگ ایریا سے برآمد کر لیا، جہاں وہ رو رہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں