ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں ہیروئن ضبط

 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار  بھاری مقدار میں ہیروئن ضبط

راہوالی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار)کینٹ پولیس نے دوران گشت بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو قابو کرلیا

 اس سے ملنے والی بھاری مقدار میں ہیروئن قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال کی زیرنگرانی سب انسپکٹر جمشید نے ہمراہ ملازمین دوران گشت ریلوے پھاٹک محلہ اخترآباد کے قریب جی ٹی روڈ کی جانب سے پیدل آنے والے ملزم آفتاب جنجوعہ سکنہ بلال ٹاؤن کی تلاشی لی تو اس سے برآمد شدہ شاپر میں موجود 1140گرام ہیروئن قبضہ میں لے لی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں