علی پورچٹھہ :منشیات فروشی جاری پولیس کارکردگی پر سوالات

علی پورچٹھہ :منشیات فروشی جاری  پولیس کارکردگی پر سوالات

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)علی پورچٹھہ میں منشیات فروشی بدستور جاری۔

پولیس کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ، سنگین مقدمات بھی تاحال حل طلب ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں میں آئس، شیشہ، چرس، افیون، ہیروئن اور نشہ آور انجکشنز کی کھلے عام فروخت جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے اس مہلک لت کا شکار ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی کارروائیوں میں مبینہ مقابلوں اور گرفتاریوں کے باوجود منشیات فروش نیٹ ورک پوری طرح ختم نہیں ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ علی پورچٹھہ کے علاقے میں ناجائز اسلحہ کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے جبکہ اغوا اور قتل جیسے سنگین مقدمات کے ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔ عوامی حلقوں نے  مطالبہ کیا کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں