پنجاب بار کی جانب سے سعد بشیر بھٹی کو وکالت کا لائسنس جاری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پنجاب بار کونسل کی جانب سے معروف قانون دان شبیر احمد بھٹی، سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کے بھتیجے سعد بشیر بھٹی کو وکالت کا لائسنس جاری کر دیا گیا
جس پر وکلا برادری اور معززین علاقہ نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔وکلاراہنماء چوہدری کامران اولکھ، صدر بار ابوذر مہدی، اظہر امتیاز کھرل، جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر، جوائنٹ سیکرٹری نعمان اسلم، بابر اعجاز ورک، نعمان خالد اور چوہدری سردار خان ورک نے امید ظاہر کی کہ وہ وکالت کے شعبہ میں محنت اور دیانتداری سے کام کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔