فری میڈیکل کیمپ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نیوٹریفیکٹر کمپنی کے تعاون سے نیو صدیق فارمیسی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ کی نگرانی اسسٹنٹ زونل سیل منیجر عمیر انور اور سفیان اسسٹنٹ ایریا سیلز مین نے کی اس موقع پر بی ایم ڈی آپریٹر طیب نے 100 سے زائد مریضوں کے ہڈیوں کے بی ایم ڈی ٹیسٹ، سکن ٹیسٹ، بی ایم آئی ٹیسٹ اور شوگر کے مفت ٹیسٹ کیے ۔ڈاکٹر سیماب نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات، غذائی سپلیمنٹس اور مناسب ڈائٹ پلان تجویز کیا ۔