لیبیا کشتی حادثہ، انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اورسمگلر گرفتار

لیبیا کشتی حادثہ، انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اورسمگلر گرفتار

وقاص بٹ گجرات سے پکڑا گیا، 4 شہریوں سے 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار،وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی سمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے دھر لیاگیا۔ ملزم شہریوں کو غیرقانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا۔ملزم وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔ ملزم کو گجرات کے علاقے ماجرہ شمالی سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں