اسسٹنٹ کمشنر کالیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں ایکسپو انتظامات کا جائزہ

 اسسٹنٹ کمشنر کالیڈیز اینڈ چلڈرن  پارک میں ایکسپو انتظامات کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈی سی گجرات نورلالعین کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کا دورہ کیا،

 جہاں انہوں نے ویمن چیمبر آف کامرس گجرات کے نمائندگان اور سی او میونسپل کمیٹی کے ہمراہ ایکسپو کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران جاری تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے سی او ایم سی، ایم ڈی واسا اور اے آر اے آر کو ہدایت کی کہ ایکسپو کے انعقاد کے لیے باقی ماندہ تمام ضروری انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں