واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر ،سکول کی دیوار گرانے کی اجازت
لالہ موسیٰ( نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے لالہ موسیٰ میں واٹر سٹوریج ٹینک کی تعمیر کے لیے سکول کی دیوار گرانے کی اجازت دیدی ۔
اسلامیہ ہائی سکول لالہ موسیٰ کی باؤنڈری وال کے ایک حصے کو گرانے کی اجازت دے دی گئی ۔ حکام کے مطابق تقریباً 40 فٹ دیوار برکت پارک کے ساتھ گرائی جائے گی تاکہ تعمیراتی سامان کی آمدورفت کو ممکن بنایا جا سکے ۔ اس منصوبے پر پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت عملدرآمد کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے ، تاہم شرط عائد کی گئی ہے کہ باؤنڈری وال کے متاثرہ حصے کی دوبارہ تعمیر بھی اسی منصوبے کے تحت مکمل کی جائے گی۔متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کے دوران مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے ۔