محلہ گڑھی شاہو راہوالی کی نئی آبادی جوہڑمیں تبدیل
کوڑے کے ڈھیر ، 2روز سے ٹرانسفامر خراب ہونے سے علاقے کی بجلی بھی بند
راہوالی( نامہ نگار)محلہ گڑھی شاہو راہوالی کی نئی آبادی گندے پانی کے جوہڑوں، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں، مکھیوں مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ۔ نہ بجلی نہ سوئی گیس کی سہولت ، 2روز سے ٹرانسفامر خراب ہونے سے علاقہ کی بجی بند، ٹرانفارمر درست کرنے کے لیے گیپکو ملازمین کا اہل محلہ سے 2لاکھ روپے دینے کی ڈیمانڈ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار گوائز اور بوائز ہائی سکول کو جانے والی سڑک کنارے گندے پانی کے بنے ہوئے جوہڑوں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے طلبا ، اساتذہ اور راہگیروں کے لیے گزرنا محال ہوگیا۔ محلہ گڑھی شاہو راہوالی کی نئی آبادی کے رہائشیوں رانا زاہد ممتاز، رانا شمشاد و دیگر نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نئی آبادی محلہ گڑھی میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں اور گندے پانی کے نکاس کا انتظام نہ ہونے سے عوام موذی امراض کا شکا ر ہورہے ہیں جبکہ رہوالی کے ان دو بڑے تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبا و اساتذہ کے علاوہ راہگیروں کا گزرنا محال ہوگیا ہے اہل محلہ کو موذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے گندے پانی کے نکاس کا انتظام کیا جائے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروایا جائے جبکہ گیپکو افسران 2روز سے بجلی بند رہنے کا نوٹس لیتے ہوئے جلے ہوئے ٹرانسفارمر کو درست کرکے بجلی چالو کروائیں ۔