خاتون سب انسپکٹر ماہم زاہرہ ایس ایچ او تھانہ جلالپور بھٹیاں تعینات
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ڈی پی او کامران حمید کا ایک تاریخی اور قابلِ تحسین قدم، حافظ آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سب انسپکٹر ماہم زاہرہ کو بطور ایس ایچ او تھانہ جلالپور بھٹیاں تعینات کردیا گیا۔
یہ اقدام نا صرف محکمہ پولیس میں خواتین کے بڑھتے ہ کردار کا مظہر ہے بلکہ اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے کہ خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید کا کہنا ہے کہ خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی سے نا صرف عوام خصوصاً خواتین کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ بھی مزید مضبوط ہوگا۔