ق لیگ کو اپنے منصوبے پر تختی نہیں لگانے دینگے :ن لیگ

ق لیگ کو اپنے منصوبے پر تختی نہیں لگانے دینگے :ن لیگ

لیگی رہنمائوں کا اہم میٹنگ میں فیصلہ ،افتتاحی تقریب 3کی بجائے 6اپریل کو ہوگی

لالہ موسیٰ،کھاریاں(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر) لالہ موسیٰ میں سوریج سکیم کے 6ارب کے منصوبے کے افتتاح پر ن لیگ ڈٹ گئی ،ق لیگ کو ن لیگ کے منصوبے پر تختی نہیں لگانے دیں گے نہ ہی اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں،اہم میٹنگ میں فیصلہ ،افتتاحی تقریب 3 کی بجائے اب 6اپریل کو ہوگی ،اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن ضلع گجرات کا اجلاس ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا کی زیر صدرات ہوا جس میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نوابزادہ طاہر الملک،ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو، چوہدری شبیر کوٹلہ، میاں طارق، حاجی ناصر، حیدر مہندی اور علی کلاچور نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لالہ موسیٰ میں گیس کا افتتاح ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کریں گے اور مسلم لیگ ن کی تمام لیڈر شپ اور پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے اور عابد رضا نے بتایا کہ افتتاح کی تاریخ بدل کر 6اپریل کر دی گئی ہے جس میں 2ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے اور مسلم لیگ ق کے کسی بھی ایم پی اے اور رہنما کو کوئی حق نہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کے کسی بھی منصوبے پر اپنی تختی لگائیں ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کے ایم پی اے مدد علی شاہ نے یہ چیلنج کیا تھا کہ وہ خود اس منصوبے کا افتتاح کرینگے کیونکہ یہ فنڈ میرے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں