ضلع بھر کے علما ، ذاکرین ، مقامی قائدین کا امن وامان پر اجلاس
ریاستی اداروں ، افواج پاکستان کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا جائے گا:مشترکہ اعلامیہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)ضلع بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء وخطباء ، ذاکرین اور مقامی قائدین کا ایک اجلاس مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ کی میزبانی میں رسولپور تارڑ میں منعقد ہوا ۔جس میں ملک اور ضلع میں رواداری امن ، اتفاق، اور اتحاد پید کرنے کا عزم کیا گیااور کہا گیا کہ وہ متحد ہوکر کسی بھی انتشار کی کوشش کو ناکام بنام بنادینگے ۔مزید برآں ریاستی اداروں ، افواج پاکستان کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ممتاز مذہبی اسکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے ن لیگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد بخش تارڑ کے ہمراہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں ہم ملک میں کسی کو انتشار پید اکرنے نہیں دیں گے اور اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔تحفظ ناموس رسالت ﷺاور تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے لئے تمام علماء وذاکرین متحد ہیں۔اجلاس میں اہلسنت ، شیعہ ، دیوبندی، اہلحدیث کے مکاتب فکر کے علماء وخطباء کے علاوہ مقامی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔