پٹرول،تعمیراتی سامان مہنگاہونے پر کیپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

پٹرول،تعمیراتی سامان مہنگاہونے پر  کیپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات اور کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں دن بدن ہوشربا اضافے پر چیئرمین کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن آف پاکستان (کیپ) افضال الرحمن نے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس4اپریل کو ایسوسی ایشن کے دفتر طلب کر لیا۔

ترجمان ایسوسی ایشن سیف اللہ گھمن کے مطابق اجلاس میں پاکستان بھر سے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، سینئر وائس چیئرمین ،تمام صوبوں کے وائس چیئرمین ودیگر عہدیدار شرکت کرینگے ۔ بڑھتی مہنگائی اور کنسٹرکڑزکو درپیش مسائل پر غور کیا جائے گا ۔چیف ایڈوائزر کیپ انجینئر ارشد داد ممبران کو حکومت سے مذاکرات اور پیشرفت پر بریفنگ دینگے ۔ کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن نے حکومت سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو بحران سے جلد نکالنے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں