راہوالی :خاوند کا بھائیوں اور والدہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد

راہوالی :خاوند کا بھائیوں اور  والدہ کے ساتھ ملکر بیوی پر تشدد

راہوالی (نمائندہ دنیا ) خاوند نے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ ملکر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

جمیل پورہ کی رہائشی نسرین بی بی نے تھانہ کینٹ میں خاوند کے خلاف درج مقدمہ میں موقف اختیار کیا کہ شوہر کاشف اکثر تشدد کرتا ہے تاکہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں لیکن صبر کرکے زندگی گزار رہی ہوں ، گزشتہ روز بھی کاشف ،ساس شکیلہ ،دیور منا ،راجا نے ملکر تشددکا نشانہ بنایا اور کہا کہ گھر سے نکل جاؤ ، جان خطرہ ہے ۔کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں