ڈپٹی کمشنرکا سیالکوٹ روڈ کا دورہ ‘ صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ اور سیالکوٹی پھاٹک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے انتظامات اور حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کے امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا اور گرین بیلٹس کی بحالی، تزئین و آرائش اور صفائی کے اقدامات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دال بازار اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔