بھٹو کی قربانی سے سبق ملتا ظلم کے سامنے سر نہیں جھکانا :جابر چوہان

بھٹو کی قربانی سے سبق ملتا ظلم کے  سامنے سر نہیں جھکانا :جابر چوہان

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)دنیا کے عظیم رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں برسی کے موقع پر سٹی صدر پنڈی بھٹیاں پیپلز پارٹی جابر ندیم چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

قائد عوام کی جدوجہد ہمیں حوصلہ استقامت اور عوامی خدمت کا راستہ دکھاتی ہے ،قائدِ عوام نے ملک وقوم کی عزت جمہوریت اور عوام کی عزت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم اور ناانصافی کے سامنے سر نہیں جھکایا جاتا بلکہ حق اور عوام کے وقار کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہونا ہی اصل قیادت ہے ۔ انہوں نے اپنی جان دے دی اور گڑھی خدا بخش قبرستان آباد کر دیا مگر پاکستان کے عوام کو ایٹمی صلاحیت دے کر قبرستان بننے سے روک دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں