ایم ایس سوشل سکیو رٹی ہسپتال ڈاکٹر قاسم مقبول نے چارج لے لیا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈاکٹر قاسم مقبول کو سوشل سکیورٹی ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا جنہوں نے عہدے کا چارج لیکر کام شروع کردیا۔
ڈاکٹر قاسم مقبول کے ایم ایس تعینات ہونے پر ہیڈ آف شعبہ فزیو تھراپی ڈاکٹر اختر ہنجرا،ڈاکٹر محمد علی چیمہ، ڈاکٹر عثمان غنی چیمہ، ڈاکٹر وقار ظفر باجوہ،ڈاکٹر دانش جاوید اور ڈاکٹر نوید اشرف نے مبارکباد اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قاسم مقبول اپنی صلاحیتوں سے سوشل سکیورٹی ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے ۔