وزیرآباد:خدمت مرکز میں بہترین کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کیلئے سرٹیفکیٹ

وزیرآباد:خدمت مرکز میں بہترین  کارکردگی پر پولیس اہلکاروں کیلئے سرٹیفکیٹ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس خدمت مرکز وزیرآباد کے اہلکاروں کو بہترین پیشہ وارانہ خدمات پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ۔

 سی پی او نے اے ایس آئی یاسین، کانسٹیبل عثمان اور دو لیڈیز اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ د ئیے اور کہا کہ پولیس جوان اسی طرح خدمات کو جاری رکھیں۔کانسٹیبل عثمان اور اے ایس آئی یاسین نے کہا کہ لوگوں کو خدمت مرکز پر بہترین رہنمائی کرنا ان کا فرض ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں