جانوروں کی چوری میں ملوث گاڑی برآمد ،مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

جانوروں کی چوری میں ملوث گاڑی  برآمد ،مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )پولیس نے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر کے تھانے میں بند کر دی، مرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل تتلے عالی روڈ پر دن دہاڑے نامعلوم چور گھر کے ساتھ بندھے جانور سفید ویگن آر گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مذکورہ گاڑی (LE-2361-A)کو ٹریس کر کے برآمد کر لیا اور تھانہ نوشہرہ ورکاں میں بند کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کوجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں