پھٹریہ شاپس پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات

پھٹریہ شاپس پر ریٹ لسٹیں نمایاں  جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا علی الصبح سبزی منڈی کھیالی گوجرانوالہ کا اچانک دورہ، انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو تمام پھٹریہ شاپس پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

سبزی و پھل منڈی میں صفائی امور، تجاوزات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کے درست نرخ نامے آویزاں ہونے سے ناجائز منافع خوری میں واضح کمی آتی ہے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، شہری بھی دوکانداروں سے خریداری سے قبل ریٹ لسٹ طلب کریں، عدم فراہمی پر وزیر اعلٰی پنجاب شکایات سیل پر یا قیمت پنجاب ایپ پر شکایات درج کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں