سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث سے جہلن کے نمبر داروں کی ملاقات

 سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث سے  جہلن کے نمبر داروں کی ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں جہلن کے نمبردار وں چودھری محمد آصف گجر اور وقاص شفیق گجر نے سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں سے ملاقات کی۔۔۔

جس میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خاں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔آصف گجر نمبردار اور وقاص شفیق گجر نے کہا کہ پولیس کی موثر حکمت عملی اور اقدامات کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتری ہوئی ،پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں