ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ناقص صفائی پر اظہار برہمی

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ناقص صفائی پر اظہار برہمی

صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیح ، غفلت برداشت نہیں ہوگی:عبدالرزاق ڈوگر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)نئے منیجنگ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے موڑ ایمن آباد، یونین کونسل ڈھلانوالی کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود کنٹریکٹر اور جی ڈبلیو ایم سی کے مانیٹرنگ سٹاف کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فوری بہتری کے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ایم ڈی نے مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی کے معیار کے حوالے سے فیڈبیک لیا ۔ شہریوں نے موجودہ صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر ایم ڈی نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں