گورنمنٹ کالج خواتین بھوپالوالہ کا راستہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
والدین بچیوں کو دوسرے کالجوں میں منتقل کرنے لگے ،حکام نوٹس لیں :شہری
سمبڑیال(نامہ نگار )گورنمنٹ کالج خواتین بھوپالوالہ کا راستہ اذیت کا باعث بن گیا۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین بھوپالوالہ کا راستہ ٹوٹ پھوٹ، گہرے گڑھوں، کیچڑ اور گندے پانی کی وجہ سے طالبات و اساتذہ کیلئے روزانہ کی اذیت بن چکا ہے ، میٹرک کامتحانات دینے والی طالبات سمیت کئی بچیوں کے پھسل کر گرنے اور زخمی ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں، راستے کی خرابی کے باعث متعدد والدین نے اپنی بچیوں کا داخلہ دوسرے کالجوں میں منتقل کر دیا جس سے کالج میں طالبات کی تعداد کم ہو گئی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بھوپالوالہ ٹاؤن کمیٹی کے پاس مشینری اور عملہ موجود ہونے کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، متعلقہ حکام کی غفلت لمحہ فکریہ ہے ، اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے فوری پختہ سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔