کامونکے روڈ پرتعمیراتی کام 2ماہ سے بند، شہریوں کو مشکلات
ٹھیکیدار، مشینری غائب ،اناج کی منڈیوں تک رسائی کیلئے متبادل راستے استعمال
تتلے عالی(نامہ نگار )کامونکے روڈ پرتعمیراتی کام دو ماہ سے بند،پبلک ٹرانسپورٹ،اہل علاقہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔ تتلے عالی سے کامونکے روڈ جوکہ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث اہل علاقہ کو جی ٹی روڈ تک پہنچنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ، پنجاب حکومت کی ہدایت پر مذکورہ سڑک کی تعمیر 3 ماہ قبل شرو ع کی گئی تھی لیکن دوماہ سے ٹھیکیدار مشینری سمیت غائب ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اناج کی منڈیوں تک رسائی کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ۔اہل علاقہ نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔