نشہ کی زیادتی ، ایک شخص جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار )مبینہ طور پر نشہ کی زیادتی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
شہریوں نے غلہ منڈی میں 40سالہ شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر سٹی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ازہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی لگتا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔