کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل  کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار ) تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔

 محلہ دولت پورہ کا 71 سالہ یونس سبزی منڈی کے قریب جی ٹی روڈ عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں