نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش گرفتار ،2کلو گرام چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں :منشیات فروش  گرفتار ،2کلو گرام چرس برآمد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروش کو گرفتار کرکے دو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ۔

سب انسپکٹر محمد منیر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان اولکھ کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 2040 گرام چرس برآمد ہوئی ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اس موقع پر انسپکٹر ریاض گوندل نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لئے پولیس اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں