سمبڑیال :چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پٹری نہر اپرچناب الیوالی پلی کے قریب دو ڈاکو ئو ں نے قیصر محمود سے اسلحہ کے زورپر 1لاکھ 10ہزارروپے جبکہ تھانہ بیگووالہ کے موضع فتح گڑھ کے قریب ڈاکو ئو ں نے عباس علی سے 15ہزارروپے ،موبائل فون چھین لئے ،موضع سائیانوالہ میں محمد بشیر کی حویلی سے موٹر چوری ہو گئی ۔