دفتریونین کو نسل ملکہ کے قریب مسجد و مدرسہ ختم نبوت فعال
گلیانہ(نامہ نگار )مسجد یا سین جھانٹلہ و مدرسہ ختمِ نبوت نزد دفتر یونین کونسل ملکہ میں نمازِ باجماعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
پہلی اذان و اقامت کی سعادت حاجی فضل الٰہی اعوان نے حاصل کی جبکہ پہلی باجماعت نمازِ ظہر ڈاکٹر مفتی سعد کامران (منتظم و مہتمم) نے پڑھائی۔بعد از نمازِ ظہر ڈاکٹر عابد علی چنیوٹی نے مفصل خطاب کیا۔ حافظ کامل مطلوب نے تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حاصل کی۔