نا مہ نگار روزنامہ دنیا لدھیوالہ سرفراز مغل کے بردار نسبتی انتقال کر گئے
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ سے روزنامہ دنیا کے رپورٹر سرفراز احمد مغل کے برادر نسبتی غلام مصطفی مغل ، محمد یاسین مغل، غلام مجتبیٰ مغل کے بھائی تنظیم مغلیہ لدھیوالہ کوٹ اسحاق کے نائب صدر غلام مرتضیٰ مغل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
نماز جنازہ میں عزیز و اقارب مغل تنظیموں کے عہدے داروں، سیاست رہنمائوں ، علما کرام اور صحافیوں نے شرکت کی ،مرحوم کو کوٹ اسحاق کے ارمان ٹا ئو ن والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ غلام مرتضیٰ مغل کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل جمعہ کو دن 9بجے انکی رہائش گاہ گلہ گلاں والا گلی نمبر ایک میں ہو گی۔