ریورنڈ فادر فیصل پرویز کے بھائی ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریورنڈ فادر فیصل پرویز کے بھائی بابو فیاض پرویز کالا خطائی روڈ پر جاوید پارک سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے انہیں شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
مرحوم کی آخری رسومات سینٹ لوکس پیرش شاہدرہ ونڈالہ روڈ لاہور میں ادا کی گئیں ۔