تتلے عالی:دروازہ توڑ کر مخالفین کے گھر حملہ ،4افرا دزخمی
ملزم خواتین کو گھسیٹتے رہے ،ایک بازو ٹوٹ گیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا
تتلے عالی(نامہ نگار )پگالہ میں دروازہ توڑکرمخالفین کے گھر پر حملہ تین خواتین سمیت چار شدید زخمی ہو گئے ۔تتلے عالی کے نواحی گاؤں پگالہ کا خالد جاوید گزشتہ روز اپنے اہل خانہ حلیمہ بی بی،ساجدہ بی بی،جمیلہ بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ صدیق،امجد،بشارت وغیرہ ڈیڑھ درجن کے قریب مردوخواتین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور للکارے مارتے ہوئے دستی ہتھیاروں سے تشدد شروع کر دیا جس کی وجہ سے حلیمہ بی بی کا بازو ٹوٹ گیا،خالدہ جاوید کو بھی چوٹیں آئیں،ساجدہ اور جمیلہ چھڑانے کیلئے آئی تو ملزمان نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے ۔اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے جان بچائی،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں بھجویا اگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔