تتلے عالی :حفاظتی جنگلہ غائب ہونے سے سیم نالے کا پل خطرناک

تتلے عالی :حفاظتی جنگلہ غائب  ہونے سے سیم نالے کا پل خطرناک

تتلے عالی(نامہ نگار )حفاظتی جنگلہ غائب ہونے سے سیم نالہ کا پل خطرناک ہوگیا ۔

تتلے عالی کامونکی روڈ سے گزرنے والا سیم نالہ کا پل انگریز دور میں تعمیر کیا گیا تھا جوکہ اب نہایت ہی بوسیدہ ہو گیا ہے ،رہی سہی کسر حفاظتی جنگلہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث اتار کر ڈسپوزل سٹیشن میں رکھ دیا گیا ہے جس کے باعث متعدد بارگندم دھان سے لوڈ شدہ ٹرالیاں اور موٹر سائیکل سوار بھی اس میں گر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں