گھوڑوں کی ریس اور موبائل ایپ پر جوا کھیلتے 3 افراد گرفتار
موترہ(نامہ نگار )گھوڑوں کی ریس اور موبائل ایپ پر جوا کھیلتے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پو لیس نے سٹی ہاؤسنگ گھوئینکی میں عمران اور لطیف کو گھوڑوں کی ریس لگاکر جوا کھیلتے پکڑ لیا جبکہ سمبڑیال روڈ پر عبدالمتین کو موبائل ایپ پرجوا کھیلتے دھر لیا ۔