جامکے چٹھہ کا رہائشی مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ کارہائشی سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگیا۔
محلہ کشمیرکالونی کارہائشی خواجہ محمدیاسین مکہ مکرمہ میں مقیم تھاکہ مین روڈ کراس کرتے تیزرفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر زندگی کی بازی ہارگیا ،نمازجنازہ آج دن10بجے کشمیرکالونی جامکے چٹھہ میں اداکی جائیگی۔