لدھیوالہ وڑائچ:باپ کی بیٹی سے زیادتی کی کوشش ، شور پر ملزم فرار
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ میں درندہ صفت باپ کی15سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی کی کو شش ،شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ محلہ روہی والا کے رہائشی زاہد عباس کی بیٹی (م) گھر میں اکیلی تھی کہ زاہد اسے ڈرا دھمکا کر کمرے میں لے گیا اور زیادتی کی کو شش کی، لڑکی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا،لدھیوالہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی خالہ کی درخواست پر ملزم زاہد عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔