پولیس باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ’’سندھ پولیس باکسنگ اکیڈمی‘‘ کا افتتاح کردیا۔
پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں قائم باکسنگ اکیڈمی سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور میڈیکیم گروپس آف پاکستان کے تعاون سے قائم کی گئی ہے ۔افتتاحی تقریب میں کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان،رکن قومی اسمبلی شہلا رضا،چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمدشاہ اور دیگرشخصیات نے شرکت کی۔