گورنرسے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

گورنرسے امریکی  قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے فروغ، سفارتی تعاون اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی مستقل پالیسی مذاکرات، سفارتکاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی ہے ، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی احترام، برابری اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں