ڈاکٹر عمر خیام کو ڈپٹی ہیلتھ آ فیسر کا اضافی چارج مل گیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے سینئر میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر عمر خیام کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نوشہرہ ورکاں کے اضافی چارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ادریس حج کی ادائیگی کیلئے چھٹی پر ہیں ۔