ہیڈبمبانوالہ :وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

ہیڈبمبانوالہ :وارداتوں  میں متعدد شہری لٹ گئے

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔

ماڈل ٹاؤن میں نعمان حنیف کے کباڑ خانہ سے 25لاکھ روپے کالوہا، تانبا وغیرہ چوری‘رچھاڑہ میں محمداشرف کی د کان سے 70 ہزارروپے اورایک جوڑی طلائی بالیاں چوری ہو گئیں‘ مندرانوالہ مارکی کے قریب ڈاکوئوں نے ذوالفقار سے48ہزارروپے ، موبائل فون اور پاسورڈ پوچھ کر جاز کیش سے 78ہزار روپے نکال لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں