لدھیوالہ وڑائچ:بچے نے بوتل میں پڑا تیزاب پی لیا ، حالت تشویشناک

 لدھیوالہ وڑائچ:بچے نے بوتل میں  پڑا تیزاب پی لیا ، حالت تشویشناک

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)اعوان چوک میں5سالہ بچے نے کولڈ ڈرنک کی بوتل میں پڑا تیزاب پی لیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اعوان چوک کے رہائشی مدثر حسین کے گھر میں پلاسٹک کی کولڈ ڈرنک کی بوتل میں تیزاب رکھا تھا جو اس کے 5سالہ بیٹے ریحان نے کولڈ ڈرنک سمجھ کر پی لیا بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں